ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا: کامیڈکے کے زیر اہتمام کونسلنگ کا آغاز

کرناٹکا: کامیڈکے کے زیر اہتمام کونسلنگ کا آغاز

Wed, 29 Jun 2016 00:39:42  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔28جون(ایس او نیوز) کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی کی طرف سے پروفیشنل کالجوں میں داخلوں کے سلسلے میں پرائیویٹ کالجوں کے ساتھ مفاہمت میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے آج سے پرائیویٹ کالجوں نے اپنے طور پر سیٹوں کی کونسلنگ کا سلسلہ کامیڈکے کے تحت شروع کردیا۔ سی ای ٹی رینک حاصل کرنے والے تین ہزار طلبا کو بھی اس کونسلنگ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ کامیڈکے کے تحت آنے والے 121 انجینئرنگ کالجوں میں 16ہزار انجینئرنگ سیٹیں دستیاب ہیں۔ان سیٹوں کیلئے آج سے 12 جولائی تک کونسلنگ کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ جولائی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگی۔ نجی کالجوں کی سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں قطعی فیصلہ لینے میں محکمہ¿ اعلیٰ تعلیمات کی تاخیر کے سبب سیٹوں کی کونسلنگ اور داخلوں میں تاخیر سے طلبا پر اثر پڑنے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے آج سے کامیڈکے کی کونسلنگ شروع ہوگئی۔ کامیڈ کے کی کونسلنگ میں طلبا کو کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے، اس کیلئے تمام کالجوں نے سنگل ونڈو نظام قائم کیا ہے۔ تعلیمی قابلیت کے اسناد کے ساتھ طلبا سے پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، انتخابی شناختی کارڈ، آدھار کارڈ یا بینک پاس بک بھی طلب کی جارہی ہے۔


Share: